Oct ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  •  امریکی کوشش کبھی کامیاب نہیں هو سکتی، ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے انسانی حقوق کونسل کی خصوصی رپورٹرکی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ایران مخالف رپورٹ پیش ہونے پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹر برائے انسانی حقوق عاصمہ جہانگیر کی ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں رپورٹ سیاسی، جھوٹ پر مبنی اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مداخلت پسندانہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے مغرور اور خودپسند حکام کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایران کے سیاسی و فوجی حکام اور عوام میں اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کی ان کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔انھوں نے کہا کہ ان کے اس کام کا نتیجہ صرف ایران میں یکجہتی کی تقویت، قومی اتحاد کی مضبوطی اور امریکہ کے نادان حکمرانوں سے ایرانی عوام کی نفرت و بیزاری کے علاوہ اور کچھ نہیں نکل سکتا۔وزارت خارجہ کے ترجمان  نے کہا کہ ایران میں بدامنی پھیلانے اور کودتا کی کوشش، ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں عراق کی ظالم و جابر صدام حکومت کی ہمہ جانبہ سیاسی، فوجی اور اقتصادی حمایت اور ایرانی عوام کے خلاف غیرقانونی پابندیوں کا نفاذ، گذشتہ چالیس برسوں کے دوران ایران کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ و مداخلت پسندانہ اقدامات کا صرف کچھ حصہ ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کے لئے امریکی کانگریس میں پیش کئے جانے والے بل سے متعلق ووٹنگ کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ہمار ایرانی عوام سے کوئی جھگڑا نہیں ہے بلکہ ہمارا سارا اختلاف ایران کی انقلابی حکومت سے ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ایران مخالف رپورٹ پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی مبصر برائے انسانی حقوق عاصمہ جہانگیر کی ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں رپورٹ سیاسی، جھوٹ پر مبنی اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔بہرام قاسمی نے کہا کہ ایسی متعصبانہ اور امتیازی رپورٹ سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لئے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی رپورٹر عاصمہ جہانگیر نے اپنی رپورٹ میں غیرقانونی اور غلط طریقوں سے ایران کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے دعوے کئے ہیں۔بہرام قاسمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹرعاصمہ جہانگیر کے الزامات پر اسلامی جمہوریہ ایران نے باضابطہ جواب جمع کرا دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس قسم کی جھوٹی رپورٹوں سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کا وقار و معیار کمزور اور انسانی حقوق کے دعویداروں اور ان کے اتحادیوں کی، کہ انسانی حقوق کے سلسلے میں جن کے سیاہ کارنامے اور کالے کرتوت نمایاں رہے ہیں، ذلت و رسوائی کے سوا اور کچھ نتیجہ نہیں نکلے گا۔اقوام متحدہ کی رپورٹر برائے انسانی حقوق عاصمہ جہانگیر نے اپنی جھوٹی، بے بنیاد اور جانبدارانہ رپورٹ میں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تکراری دعوے کئے ہیں۔جہانگیر نے اپنی رپورٹ میں غیرقانونی اور غلط طریقوں سے ایران کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے دعوے کئے ہیں۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹرعاصمہ جہانگیر کے الزامات پر اسلامی جمہوریہ ایران نے باضابطہ جواب جمع کرا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس قسم کی جھوٹی رپورٹوں سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کا وقار و معیار کمزور اور انسانی حقوق کے دعویداروں اور ان کے اتحادیوں کی، کہ انسانی حقوق کے سلسلے میں جن کے سیاہ کارنامے اور کالے کرتوت نمایاں رہے ہیں، ذلت و رسوائی کے سوا اور کچھ نتیجہ نہیں نکلے گا۔

اقوام متحدہ کی مبصر برائے انسانی حقوق عاصمہ جہانگیر نے اپنی جھوٹی، بے بنیاد اور جانبدارانہ رپورٹ میں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تکراری دعوے کئے ہیں۔

ٹیگس