Nov ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی زائرین کے لیے ایرانی ویزے میں آسانی

چہلم امام حسین میں شرکت کے لیے کربلائے معلی جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے ایران نے ٹرانزٹ ویزے کی فراہمی مزید آسان بنا دی ہے۔

لاہور میں ایرانی قونصل خانے کے ایک اعلی افسر مجید صادقی دولت آبادی نے بتایا ہے کہ محرم کے آغاز ہی سے ہم نے ویزے پر آنے والے بعض اخراجات میں کمی کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ویزے کی ترسیل کی مدت کو کم کرنے کے لیے قونصل خانے کے اوقات کار اور عملے کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
 ایرانی سفارت کار کا کہنا تھا کہ صرف لاہور کے قونصل خانے سے پچھلے بارہ روز کے دوران پندرہ ہزار پاکستانی شہریوں کو زیارتی ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔

ٹیگس