Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • شام: علومی خواتین جرائم پیشہ گروہوں کے نرغے میں: انسانی حقوق کے ماہرین

انسانی حقوق کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شام میں جرائم پیشہ گروہ علوی خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، شام میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کم از کم چالیس علوی خواتین کو اغوا کیا گیا اور ان کے جسمانی اعضا چرالئے گئے۔

خبر رساں ادارے المعلومہ کے مطابق انسانی حقوق کے ایک فعال کارکن نے بتایا کہ اغوا ہونے والی خواتین جبلے، حمص اور بانیاس کی مضافاتی علاقوں کی رہائشی تھیں اور یہ واقعات شام میں انسانی حقوق اور انسانی حالات کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ خواتین جو آزاد ہوگئی ہیں، انہوں نے وحشیانہ حملوں اور دیگر خواتین کے جسمانی اعضا کی چوری کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یاد رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے شام میں غیر مستحکم صورت حال، قتل و غارت اور انسانی جان و مال کے نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔

 

ٹیگس