یمن کے بحران کوسفارتکاری کے ساتھ حل کرنے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i302910-یمن_کے_بحران_کوسفارتکاری_کے_ساتھ_حل_کرنے_پر_تاکید
ایران نے کہا ہے کہ کوئی بحران نہیں ہے جو سفارتکاری کے ذریعے حل نہ ہو۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • یمن کے بحران کوسفارتکاری کے ساتھ حل کرنے پر تاکید

ایران نے کہا ہے کہ کوئی بحران نہیں ہے جو سفارتکاری کے ذریعے حل نہ ہو۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج میں علاقائی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بحران نہیں ہے جسے سفارتکاری کے ساتھ حل نہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جیسا شام کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کر سکتے ہیں اسی طرح یمن کے بحران کو حل کرنا چاہیئے۔

محمد جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ بمباری، دھمکی اور استعفا کے ساتھ یمن پر نیا بحران عائد نہیں ہونا چاہیئے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی بحران نہیں ہے جو سفارتکاری کیساتھ حل نہ ہواور ایران کا مقصد امن قائم رکھنا ہے۔