دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران شام کے ساتھ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i304373-دہشت_گردی_کے_خلاف_جنگ_میں_ایران_شام_کے_ساتھ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اوران کے شامی ہم منصب بشار الاسد نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران شام کے ساتھ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اوران کے شامی ہم منصب بشار الاسد نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ممالکت حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی قوم اور حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے اپنے شامی ہم منصب اور شامی قوم کو دہشت گردوں کے خلاف حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی تعمیر نو کے حوالے سے ہرممکن تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

اس موقع پر شام کے صدر نے شام کے حوالے سے ایرانی حمایت اور پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شامی قوم اور حکومت ایران کی کاوشوں کو سراہتی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ عراق اور شام میں داعش کی حکومت اور نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ دہشت گرد اب عراق اور شام سے فرار کر رہے ہیں۔ صدر بشار اسد نے بھی اس گفتگو میں داعش کے آخری ٹھکانے پر شامی فورسز کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں شام کے تمام اتحادی اور اسلامی مزاحمتی تنظیمیں شریک ہیں یہ کامیابی حق کی باطل پر فتح کامظہر ہے۔ 

ایران کے صدر حسن روحانی اور شام کے صدر بشار اسد نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پربھی تاکید کی۔