Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے امریکہ کی قومی سلامتی کی پالیسی کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے تہران کے بارے میں امریکا کی قومی سلامتی کی اسٹریٹیجی اور پالیسی قابل مذمت ہے

ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی اسٹریٹیجی ایران کو غلط اور من گڑھت طریقے سے خطرہ بناکر پیش کرنے پر استوار ہے اور اس کی یہ پالیسی بیہودہ اور قابل مذمت ہے۔ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے امریکہ کی قومی سلامتی کی نئی پالیسی کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلان میں جو بات کہی گئی ہے اس میں چند ملکوں خاص طور سے ایران کے خلاف بے بنیاد دعؤوں اور الزامات کی تکرار کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جس قسم کے خطرات اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کی بات کہی ہے وہ سب سے پہلے گذشتہ عشروں کے دوران اقوام عالم خاص طور سے مغربی ایشیا اور خلیج فارس جیسے حساس علاقوں میں امریکی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں، نادرست رویوں اور مسلسل غلطیوں کا نتیجہ ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکی حکام اب بھی دنیا اور اقوام عالم کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایران جیسے بعض ملکوں کی آزادانہ پالیسیوں کو برداشت نہیں کرتے اور انھیں وہ اپنے ملک کے مفادات اور قومی سلامتی کے منافی سمجھتے ہیں۔

 

ٹیگس