ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے، آئی اے ای اے کی تاکید
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے دو ہزار سترہ میں اپنے اقدامات اور ثمرات کے بارے میں ایک رپورٹ میں ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر ایران کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے اپنی رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے معائنہ کاروں نے ایران میں ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا عمل جاری رکھا ہے اور سیکڑوں نمونے بھی لئے گئے ہیں اور اپنے تمام امور پر عمل کیا ہے۔
آئی اے ای اے نے تیرہ نومبر کو بھی اپنی ایک رپورٹ میں نویں بار اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس نے اپنے تمام وعدوں پورے کردیئے ہیں۔
ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر ایس حالت میں عمل کئے جانے کا اعلان کیا جا رہا ہے کہ مقابل فریقوں میں امریکہ کی جانب سے مسلسل ایٹمی معاہدے پر عمل کئے جانے سے گریز کیا جاتا رہا ہے۔