Aug ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • قفقاز کے تازہ حالات، ایران و روس کے درمیان تبادلہ خیال

وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے روسی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں، علاقائی مسائل خود علاقائی ملکوں کے ذریعے پر امن طور پر حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

سحرنیوز/ایران: فقاز کے امور میں روسی وزير خارجہ کے نمائندے ایگور خوایف قفقاز کی صورتحال پر مشاورت کے لئے تہران آئے۔

 انھوں نے بدھ کی شام وزير خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں، جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے باہمی مسائل کے پر امن حل پر مبنی ایران کے اصولی موقف کا ذکر کیا اور کہا کہ علاقے کے مسائل خود علاقائی ملکوں کے ذریعے پر امن طور پر حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ جو بھی سمجھوتہ اور معاہدہ کیا جائے اس میں علاقائی تعاون اور یک جہتی کے فروغ، خطہ قفقاز کے ملکوں کے اجتماعی مفادات اور اس کے اطراف کے ملکوں کی سلامتی و استحکام کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔

 ایگور خوایف نے اس ملاقات میں وزير خارجہ سید عباس عراقچی کو روسی وزیر خارجہ کا سلام پہنچایا اورخطہ قفقاز میں امن و سکون کے لئے روسی سفارتی کوششوں کی رپورٹ پیش کی ۔ 

 

 

 

ٹیگس