اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی سازش کے خلاف ایرانی عوام کی پرجوش ریلیاں
ایرانی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر پرجوش ریلیاں نکال کر لوگوں کی املاک کو تباہ اور پبلیک مقامات کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں اور موقع پرست عناصر کی نئی سازش سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔
گذشتہ ہفتے جمعرات کے روز سے کچھ افراد نے ایران کے بعض شہروں میں اجتماعات کر کے مالی اداروں میں اپنے سرمایوں کی صورت حال واضح نہ ہونے، مہنگائی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کی گہری نگرانی نہ ہونے کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاج کیا اسی دوران مظاہروں میں شامل ہوجانے والے مٹھی شرپسند عناصر کے لئے بعض بیرونی ممالک اور خاص طور سے منافقین کے دہشت گرد گروہ کی جانب سے کی جانے والی حمایت کی بنا پر کچھ اجتماعات تشدد کی شکل بھی اختیار کر گئے جس کے نتیجے میں کہیں کہیں ہنگامے بھی پھوٹ پڑے - اس صورتحال کے پیش نطر ایران کی غیور قوم نے بدھ کے روز ایران کے مختلف شہروں منجملہ صوبے ایلام کے شہر دہلران، مغربی ایران کے شہر اہواز اور ایذہ اور اسی طرح ہمدان و کرمانشاہ نیز البرز و اصفہان صوبوں میں وسیع پیمانے مظاہروں میں شرکت کر کے دشمنوں کی نئی سازش اور ان کی جانب سے فتنہ کھڑا کئے جانے کی شدید مذمت کی اوراسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ریلیوں کے شرکا نے اسی طرح امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ایران کے بعض شہروں میں بدامنی و ہنگاموں کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔وسیع پیمانے پر نکالی گئیں ان پرجوش ریلیوں میں شریک ایرانی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاشی مسائل کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئےعوام کے معاشی مسائل خاص طور سے بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کی سنجیدہ کوششیں بروئے کار لائے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے بعض شہروں میں کئے جانے والے ہنگاموں کی مخالفت اور دشمنوں کی نئی سازش کو ناکام بنانے اور ایران کے اسلامی انقلاب سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کرنے کے لئے ایران کے بعض شہروں میں جمعرات کو اور بعض دیگر شہروں میں جمعے کو وسیع پیمانے پر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔