Jan ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف نیا فتنہ ناکام ہوگیا، جنرل جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نیا فتنہ ناکام ہو گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نیا فتنہ ناکام ہو چکا ہے، کہا کہ ایران کے باشعور اور بابصیرت عوام نے اپنا راستہ ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں اور اغیار کے ایجنٹوں سے الگ کر لیا ہے اور یوں اسلامی جمہوری نظام کے خلاف ایک اور فتنہ ناکام ہو گیا-

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران فتنہ گر عناصر اور ان کے سرپرستوں کا ایک اصلی منصوبہ لوگوں کا خون بہانا تھا-

انہوں نے کہا کہ فتنہ گر عناصر لوگوں کا خون بہا کر اس کی ذمہ داری حکومت کی گردن پر ڈالنا چاہتے تھے لیکن ایرانی عوام کی ہوشیاری اور بصیرت اور سیکورٹی اداروں کی مکمل آمادگی کی بدولت دشمن کو ایک اور شکست کا منہ دیکھنا پڑا-

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ بہت سے فتنہ گر اور گڑبڑ پھیلانے والے عناصر جو پرتشدد مظاہروں میں شریک ہوئے، ایسے تھے جنھیں انقلاب مخالف دہشت گردوں نے ٹریننگ دی تھی اور ان سبھی افراد کو گرفتار کر لیا گیا-

انہوں نے ایرانی عوام کے ساتھ امریکا، مغرب اور صیہونیوں کی دوستی کے جھوٹے دعوؤں اور فتنہ اور ہنگامہ کرنے والے عناصر کے لئے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ جھوٹی حکومتیں ایرانی عوام کی ہمدرد ہوتیں تو کبھی بھی ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیاں عائد نہ کرتیں-

سپاہ  پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل جعفری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمنوں کو معلوم ہے کہ وہ دفاعی میدانوں میں کسی بھی لحاظ سے ایران کو مرعوب نہیں کر سکتے، کہا کہ دشمنوں نے دفاع مقدس کے بعد اپنے سارے وسائل و ذرائع ایران کے خلاف ثقافتی اور اقتصادی یلغار پر لگا دیئے اور ایران میں بدامنی پیدا کرنے میں اپنی ساری توانائیاں صرف کیں لیکن خداوندعالم کے لطف و کرم سے ان تمام میدانوں میں انہیں  ذلت و شکست کا منہ دیکھنا پڑا-

 

ٹیگس