Jan ۰۳, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران میں امن و استحکام سے متعلق ترکی کی حمایت

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر ایران کے بعض شہروں میں ہونے والے اجتماعات کے بارے میں گفتگو کی۔

ٹیلیفون پر ہونے والی اس گفتگو میں ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے مختلف ملکوں منجملہ ترکی میں بدامنی پیدا کرنے سے متعلق بعض مغربی و صیہونی ذرائع ابلاغ کے کردار کے بارے میں رجب طیب اردوغان کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں گڑبڑ پھیلائے جانے کے سلسلے میں ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی صبر وحوصلے اور ہوشیاری کے ساتھ میدان عمل میں موجودگی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران کو اپنے یہاں پائے جانے والے امن و استحکام پر مکمل بھروسہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ فتنےاور ہنگاموں کی مخالفت میں نکالی جانے والی ریلیوں میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کے پیش نظر ایران میں مکمل امن و استحکام قائم رہے گا۔ اس گفتگو میں ترکی کے صدر نے بھی ایران کے حالیہ واقعات اور بعض طاقتوں کی جانب سے ترکی میں پیش آنے والے ایسے ہی واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران میں امن و استحکام کو اپنے یہاں کے امن و استحکام سے الگ نہیں سمجھتا۔

 

ٹیگس