شام میں نئے امریکی اقدامات پر ایران کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i310547-شام_میں_نئے_امریکی_اقدامات_پر_ایران_کا_ردعمل
اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں نئی سرحدی سیکورٹی فورس کی تشکیل پر مبنی امریکی حکام کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے دیگر ملکوں کے داخلی امور میں کھلی مداخلت کا مصداق قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • شام میں نئے امریکی اقدامات پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں نئی سرحدی سیکورٹی فورس کی تشکیل پر مبنی امریکی حکام کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے دیگر ملکوں کے داخلی امور میں کھلی مداخلت کا مصداق قرار دیا ہے۔

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ شامی کرد گروہوں کے ساتھ مل کر نئی فورس تشکیل دی جائے گی۔ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کے روز کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایسے وقت میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران، روس اور ترکی کےساتھ مل کر مذاکرات کے ذریعے شام میں کشیدگی سے عاری علاقوں کے قیام اور اس ملک کا بحران حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں کافی پیشرفت اور نمایاں کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ، علاقے میں اپنی تباہ کن اور مداخلت پسندانہ پالیسیوں سے باز آجائے اور شام سے فوری طور پر اپنے فوجیوں کو واپس بلالے اور شامی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دے۔اس سے قبل شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا تھا کہ امریکہ، شام میں ڈیموکریٹک فورس کے نام سے نئے داعشی گروہ کی حمایت کر رہا ہے۔