Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • مکران کے ساحلوں پر ایرانی بحریہ کا فلیٹ مارچ

جنوب مشرقی ایران میں مکران کے ساحلی علاقوں میں ایرانی بحریہ کی یونٹوں نے فلیٹ مارچ کیا۔


جنوب مشرقی ایران میں مکران کے ساحلی علاقوں میں ایرانی بحریہ کی یونٹوں نے فلیٹ مارچ کیا۔

ایران کی بحریہ کی مختلف یونٹوں کی جانب سے مکران کے سواحل پر یہ مارچ بدھ کی صبح ایران کے آرمی چیف کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس موقع پر بیرونی ملکوں کے فوجی اتاشی بھی موجود تھے۔
ایران کی مسلح افواج کی محمد رسول اللہ مشترکہ بحری فوجی مشقوں میں مختلف قسم کے مقامی ہتھاروں کا استعمال اور فوجی توانائیوں اور مہارتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
ایران کی مسلح افواج کی محمد رسول اللہ نامی دو روزہ مشترکہ فوجی مشقیں ایران کے جنوبی ساحلوں پر فلاخن میزائل لانچر بحری جہاز کے عرشے سے ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر حبیب اللہ سیاری کے یا رسول اللہ کے رمزیہ نعرے سے شروع ہوئی تھیں۔
محمد رسول اللہ نامی فوجی مشقوں کے دوسرے دن ایرانی بحریہ کے فلوٹنگ یونٹ نے کافی بلندی تک مار کرنے والے قدیر کروز میزائل سے فرضی دشمن کی بحری جنگی کشتی کو نشانہ بنایا اور بحیرہ عمان میں فرضی دشمن کے بحری جنگی جہاز کو تباہ کر دیا۔
یہ دو روزہ فوجی مشقیں منگل کو ختم ہو گئیں۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر ایڈمرل سیاری نے کہا ہے کہ محمد رسول اللہ (ص) فوجی مشقیں دفاعی توانائی، تجربات اور مہارتوں میں اضافے اور علاقائی ممالک کیلئے امن و دوستی کے پیغام کی حامل ہیں۔

ٹیگس