Aug ۲۱, ۲۰۲۵ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران کی آسٹرولوجی اور آسٹروفزکس ٹیم مسلسل دوسرے سال عالمی چیمپئن بن گئی

ایران نے آسٹروفزکس اولمپیاڈ میں شریک 64 ممالک کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

سحرنیوز/ایران:   اسلامی جمہوریہ ایران کی آسٹرولوجی اور آسٹروفزکس  ٹیم نے مقابلے کے اس دور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قیمتی تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کی اور ایک بار پھر دنیا  میں پہلے نمبر پر رہی۔

یہ شاندار کامیابی طلباء کی  محنت، ان کے اہل خانہ کی حمایت، کوچز کی کوششوں اور ملک کی سائنسی برادری کی حمایت  کا نتیجہ ہے جس نے ایک بار پھر بین الاقوامی میدان میں ایران کا پرچم بلند کیا۔

ینگ ا سکالرز کلب نے اپنے ایک بیان میں   اس کامیابی پر  قومی آسٹرولوجی اور آسٹروفزکس  اولمپیاڈ ٹیم کے اراکین اور ملت ایران کو  مبارک  باد پیش کی ہے ۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ ینگ ا سکالرز کلب اس عظیم اعزاز کو ملک کے سائنسی مستقبل کے لیے باعث فخر اور امید افزا سمجھتا ہے اور ہمیں یقین  ہے کہ بین الاقوامی سائنسی میدانوں میں ان اعزازات کے تسلسل کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

ٹیگس