امریکی ڈاکٹروں کا ٹرمپ کو خط: اسرائيل کی حمایت بند کی جائے
امریکا کے ایک سو باون ڈاکٹروں نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے خلاف حملوں میں اسرائیل کی حمایت بند کی جائے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکا کے ایک سو باون ڈاکٹروں نے جنھوں نے گزشتہ تقریبا دوبرس کے دوران رضا کارانہ طور پر غزہ میں خدمات انجام دی ہیں، ٹرمپ کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ غزہ کو ختم اور برباد کردینے کی جنگ میں اسرائیل کی فوجی، اقتصادی اور سفارتی حمایت فوری طور پر بند کردی جائے۔
ان امریکی ڈاکٹروں نے صیہونی حکومت کی حمایت بند کرنے کو صحیح اقدام قرار دیا ہے اور لکھا کہ امریکی اوربین الاقوامی قوانین کے مطابق یہ کام ضروری ہے۔
امریکی ڈاکٹروں نے اس خط میں ٹرمپ کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ غزہ کے بچوں کی فریاد سنیں جنہیں فراموش کرنے کی اجازت ہمار ضمیر ہمیں نہیں دیتا۔
ان ڈاکٹروں نے لکھا ہے کہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسی حالت میں کہ مسلح اسرائیلی افواج بچوں کا اجتماعی قتل عام کررہی ہیں، امریکی حکومت نے اسرائیل کے لئے اسلحے کی سپلائی کیوں جاری رکھی ہے ؟