Oct ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونی جنگی طیاروں نے پھر لبنان پر حملہ کیا

غاصب صیہونی ٹولے نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان پر شدید بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غیر ملکی ذرائع کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے کئی بار جنوبی لبنان کے نبطیہ شہر کے مضافات میں علی الطاہر نامی پہاڑیوں پر شدید بمباری کی۔

صیہونی جارحیت کے بعد شدید دھماکوں کی گونج پورے علاقے میں سنائی دی اور بعض علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو صیہونی دہشتگردوں نے جنوبی لبنان کے خردلی علاقے میں ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں جس قدر تباہی جنگ بندی معاہدے کے بعد ہوئی ہے اتنی صیہونی ٹولے کے ساتھ جنگ کے دوران نہیں ہوئی۔

 

 

ٹیگس