ایران میں یوم آزادی تمام اقوام سے متعلق
Feb ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی آج صبح شیراز میں کہا کہ ایرانی قوم نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خطے میں ایک بڑی مثبت تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ آج ملک گیر ریلیوں میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ اس راستے کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پارلیمنٹ کے اسپیکرنے کہا کہ ملک میں موجودہ چیلنجز ہمارے عوام کے عزم و ارادے کو متزلزل نہیں کر سکتے اس لئے کہ ایرانی عوام نےان چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔