روسی طیارے کےحادثے پر ایران کا تعزیتی پیغام
Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
ایران نے روسی طیارے کے حادثے پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے روس کے مسافربردار طیارے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایک تعزیتی پیغام میں روسی قوم،لواحقین اور حکومت سےتعزیت کا اظہار کیا ہے.
واضح رہے کہ کل روس کے دارالحکومت ماسکو کے دومود دیدوو ائیر پورٹ سے 71 مسافروں کے ساتھ پرواز لینے والا ساراتوف ائیرلائنز کا مسافر بردار طیارہ پرواز سے 2 منٹ کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا.
رشئین انٹر فیکس خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق ساراتوف ائیر لائنز کا 'آنتونوف An-148 ' مسافر بردار طیارہ ماسکو میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار تمام کے تمام 71 افراد جاں بحق ہو گئے .