Aug ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر زراعت کا دورہ ایران،  بہت جلد، تعاون کے نئے راستوں اور گنجائشوں کا جائزہ لیا جائے گا

پاکستان کے وزیر زراعت اور غذائی سیکورٹی رانا تنویر حسین بہت جلد تہران کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  اپنے چار روزہ دورہ ایران کے موقع پر، رانا تنویر حسین ایران اور پاکستان کی زرعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان کے وزیر زراعت اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر تہران پہنچ رہے ہیں اور اس موقع پر دونوں ملکوں کے زرعی شعبے کی بنیاد پر تجارتی تعاون اور گنجائشوں میں اضافے کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان کی وزارت زراعت نے اعلان کیا ہے کہ غذائی سیکورٹی میں اضافے کے لیے ایران اور پاکستان فنی اور تحقیقاتی تعاون میں اضافہ کریں گے۔

کاشت کاری کے طریقوں میں بہتری لانا، زرعی پیداوار میں اضافہ اور جدید زراعت میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور اس سلسلے کی سرمایہ کاری پر گفتگو، پاکستان کے وزیر زراعت کے دورہ تہران کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

پاکستان کے وزیر زراعت نے زور دیکر کہا ہے کہ زرعی تحقیقات اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے تعاون، تہران اور اسلام آباد کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ٹیگس