غزہ میں صحافیوں کے قتل کا جواز فراہم کرنے کے لیے صیہونی فوج میں خصوصی یونٹ کی تشکیل
Aug ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
صیہونی فوج میں ایک خصوصی یونٹ تشکیل دیا گیا ہے جو مبینہ طور پر حماس سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی شناخت اور ان کو نشانہ بنائے گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صحافیوں کے قتل پر عالمی غم و غصے کو کم کرنے اور حماس سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی شناخت اور ان کو نشانہ بنانے کے لیے صیہونی فوج میں ایک خصوصی یونٹ تشکیل دیا گیا ہے۔
3 انٹیلی جنس اہلکاروں نے بتایا کہ "قانون سازی یونٹ" 7 اکتوبر 2023 کے بعد ایسی معلومات اکٹھا کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جو اسرائیل کی امیج کو بھتر کرے اور اہم اتحادیوں سے سفارتی اور فوجی حمایت حاصل کرسکے۔