نیتن یاہو کے خلاف عام ہڑتال شروع / سڑکیں بند
Aug ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
غزہ جنگ اور صیہونی قیدیوں کی صورتحال کے حوالے سے صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف عام ہڑتال شروع ہو گئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے وسط میں واقع شہر ھود ھشارون میں صیہونی وزیر تعلیم یوآف کیش کے گھر کے قریب تقریبا 100 افراد کا مجمع ہے اور اسی طرح وزیر دفاع یسرائیل کاٹز اور اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر کے گھروں کے سامنے بھی لوگ احتجاج کررہے ہیں۔
صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مطابق مقبوضہ شہر یروشلم کے داخلی راستے پر ہائی وے 1 کو مظاہرین نے بند کر دیا ہے۔