Feb ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • تمام عالم میں جگر گوشہ رسول کا ماتم

دختر رسول شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں مجالس و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد، امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں دختر رسول جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے مجالس و نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔

غم کے ان ایام میں پورا اسلامی جمہوریہ ایران  سیاہ پوش و سوگوار ہے اور منگل کوصدیقہ طاہرہ کے یوم شہادت کے دن ایران میں عام تعطیل ہے۔ بی بی دوعالم کی شہادت کی مناسبت سے مجالس غم کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں ہو رہے ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں زائرین اور سوگوار، ان مجالس میں شریک ہیں۔

قم میں مقیم پاکستان اور ہندوستان اور دیگرملکوں کے طلبا کی طرف سے بھی مجالس عزا کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے جن میں پاکستان اور ہندوستان کے معروف علما و ذاکرین مجالس عزا کو خطاب کر رہے ہیں۔ 

عراق اور شام میں بھی مقدس مقامات پر مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے- پاکستان اور ہندوستان میں بھی ایام فاطمیہ کی مناسبت سے گذشتہ کئی روز سے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس و ماتم برپا ہیں-      

 

ٹیگس