ایران سے علاقائی تنازعات کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست
Feb ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران علاقائی تنازعات کے حل کے لئے خطے میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرے۔
ہسپانوی وزیر خارجہ الفونسو داستیس نے ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران سے درخواست کی کہ علاقائی مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے خطے میں اپنے اثر و رسوخ اور اہم پوزیشن کا استعمال کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مشرقی وسطی میں تنازعات اور کشیدگیوں کا خاتمہ ہے۔
الفونسو داستیس نے اپنے دورہ ایران کے مقاصد میں دونوں ممالک کے درمیان مسلسل سیاسی مذاکرات برقرار کرنے کو قرار دیا۔
ہسپانوی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے علاوہ، ایرانی صدر، پارلیمنٹ کے کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔