Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران میں انسانی حقوق کے حوالے سے  اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ کو غیرمطمئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کی رپورٹ میں بہت خامیاں ہیں اور وہ غیرمنصفانہ ہے اور اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوٹریس کی ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ کو غیرمطمئن،غیر موثق اور غلط اطلاعات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے انسانی حقوق کے لئے اٹھائے گئے مؤثر اقدامات کو بالکل نظرانداز کیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک اور مشرق وسطی کے اکثر ممالک میں مسلط کردہ ظالمانہ جنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور ان علاقوں کے عوام کو جس قسم کی افسوسناک صورتحال کا سامنا ہے اور انسانی حقوق کے حوالے سے دوہرے معیار کی وجہ سے اقوام متحدہ پر عالمی رائے عامہ میں بے اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ حکومت ایران آئین اور اسلامی اصولوں کے مطابق اپنے شہریوں کی حقوق کی بالادستی اور عزت افزائی کے لئے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امریکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے زعم میں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ٹیگس