Mar ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 11 مارچ کو پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے آج جمعہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد جواد ظریف کی اسلام آباد آمد پر اعلی پاکستانی حکام ان کا استقبال کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ یہ دورہ گزشتہ ستمبر میں ان کے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے دورہ ایران کے جواب میں کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاک - ایران تجارتی سمینار میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، اپنے ہم منصب خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، قمرجاوید باجوہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

محمد جواد ظریف اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز (ISSI) کی خصوصی نشست میں خطاب کریں گے جس کا عنوان پاک - ایران تعلقات کے 70 سال اور ان کا مستقل ہے۔

ٹیگس