عرب لیگ کمیٹی کا ایران مخالف بیان غیر منطقی، بہرام قاسمی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عرب لیگ کی چار جانبہ کمیٹی کے ایران مخالف بیان کو نادرست اور غیرمنطقی قرار دیا ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عرب لیگ کی چار جانبہ کمیٹی کہ جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر شامل ہے، کے ایران مخالف بیان اور ایٹمی معاہدے پر ایران کے کاربند ہونے کے بارے میں شبہ پیدا کرنے نیز اس سلسلے میں مداخلت کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مخالف اس بیان میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ غیر اہم ہے جس کی کوئی منطق نہیں بتائی جا سکتی۔
انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کی اس کمیٹی کو ایٹمی معاہدے کے بارے میں کچھ کہنے کا حق ہی نہیں ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں اس بات کو کہا ہے کہ ایران اس معاہدے پر کاربند ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب تک ایران کے لئے ضروری ہو گا اور مفادات پورے ہوتے رہیں گے وہ اس معاہدے کی پابندی کرتا رہے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران علاقائی امن و استحکام میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور جو ممالک یمن کی تباہی و بربادی اور اس ملک میں انسانی المیے نیز علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے فروغ کے ذمہ دار ہیں وہ رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے مسئلے کا رخ موڑنے اور علاقے میں تباہی پھیلانے سے باز آجائیں اور صیہونی حکومت کی چاپلوسی کرنا ترک کر دیں۔
انھوں نے کہا کہ سب کو اس بات کو سمجھ لینا چاہئے کہ ایرانو فوبیا ایک شکست خوردہ پالیسی ہے۔