ایران کے وزیرِخارجہ کا کامیاب دورہ پاکستان
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا 3 روزہ دورہ پاکستان اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے 3 روزہ دورہ پاکستان میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق، پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنے کے علاوہ پاک ایران بزنس فورم اور اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹر یٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام پاک ایران سفارتی تعلقات کے 70 برس کے حوالے سے سیمینار میں بھی شرکت کی۔
ہونے والی ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیرِخارجہ نے اس ملاقات میں پاک ایران بارڈر پر سیکیوٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اتوار کی رات پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے .