یمن پر جارحیت بند کی جائے، ایران کی وزارت خارجہ کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i318950-یمن_پر_جارحیت_بند_کی_جائے_ایران_کی_وزارت_خارجہ_کا_مطالبہ
ایران کی وزارت خارجہ نے یمن پر سعودی جارحیت بند اور اس ملک کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • یمن پر جارحیت بند کی جائے، ایران کی وزارت خارجہ کا مطالبہ

ایران کی وزارت خارجہ نے یمن پر سعودی جارحیت بند اور اس ملک کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کو تین سال مکمل ہونے پر ایران کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تباہی اور بربادی کے سوا یمن پر جارحیت کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے اور جارح ملکوں کے مقاصد بھی پورے نہیں ہوسکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سمجھتا ہے کہ یمن کی انسانی صورت حال انتہائی خطرناک ہوگئي ہے اور اس ملک کے عوام بھوک، غربت اور بیماریوں کا شکار ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے بھوک، قحط اور بیماریوں کو یمنی عوام پر دباؤ کے حربے کے طور پر استعمال کرنا غیر انسانی فعل اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نئے نمائندے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس ملک میں جاری انسانی المیے کی روک تھام کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران، یمن میں جنگ بند کرانے، بحران کے سیاسی حل کے لیے یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کی غرص سے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔