انسانی حقوق کے مبصر کی مدت ملازمت میں توسیع غیرقانونی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق کی مدت ملازمت میں توسیع پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی مبصر کی ملازمت میں توسیع غیرضروری تھی اور اس اقدام کا مقصد ایران سمیت کئی دیگر ممالک کے خلاف متعصبانہ رویے کا تسلسل ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے مبصرکی مدت ملازمت میں توسیع کو غیرضروری اقدام قرار دیتے ہوئے اس کے حق میں قرارداد کو ایران مخالف جانبدارانہ پالیسی سے تعبیر کیا۔
انہوں نے ایران مخالف قرار داد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی قرارداد کو تسلیم کرنے پر اپنے آپ کو پابند نہیں سمجھتے.
بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے مبصر کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قرارداد کی حمایت کرنے والے بعض نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار انسانی حقوق کے قوانین پر دوہرے معیار اپنائے ہوئے ہیں.
انہوں نے بعض ممالک کی حکومتوں کو انسانی حقوق کے حوالے سے ایران مخالف روپے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتیں خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں.