کیوبا میں مسافر طیارے کے حادثے پر ایران کا اظہار تعزیت
اسلامی جمہوریہ ایران نے کیوبا میں مسافرطیارے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر کیوبا کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کیوبامیں مسافرطیارے کے حادثے میں مسافروں کی ہلاکت کی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کیوبا کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے - کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں ایک مسافر طیارہ پرواز کرنے کے فورا بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا - طیارہ ہوانا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مشرقی کیوبا کے شہر ہولگوئین جارہا تھا اور جیسے ہی اس نے پرواز کی وہ ہوانا کے مضافاتی علاقے میں ہی گرکر تباہ ہوگیا - طیارے میں مسافروں اور عملے کے افراد سمیت ایک سوچودہ افراد سوار تھے - کیوبا کے حکام نے کہا ہے کہ اس حادثے میں صرف تین افراد ہی زندہ بچے ہیں اب تک ایک سو گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے -