Jul ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: راجستھان میں ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

ہندوستانی فوج کا ایک لڑاکا طیارہ جیگوار راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ جنگی طیارہ راجستھان کے ضلع چھرہ میں گرا، طیارہ گرنے کے اس واقعے میں ایک پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ہندوستان کی میڈیا کے مطابق حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں جنگی طیاروں کے اس طرح سے گرنے کے واقعات مسلسل پیش آتے رہے ہیں اور یہ مسئلہ ہندوستانی فوج اور اس ملک کے حکام کے لئے باعث تشویش بنا ہوا ہے۔ 

ٹیگس