Jun ۲۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  • امن و استحکام کے لئے علاقائی تعاون کے فروغ پر ایران کی تاکید

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران اور تاشقند کے درمیان تعاون کا فروغ، دونوں ملکوں کے مفادات اور علاقائی تعاون کی تقویت نیز علاقے میں امن و استحکام کے مفاد میں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز تہران میں ازبکستان کے ایوان صدارت کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ویکٹر محمود اف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی تعاون کی بنیاد پر علاقے کی مضبوطی اور استحکام کا خواہاں ہے۔انھوں نے افغانستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں امن و استحکام اور اقتصادی تعاون کی تقویت کے عمل کو علاقائی تعاون کی تقویت سے متعلق ایران اور ازبکستان کے جملہ اہداف میں قرار دیا۔اس ملاقات میں ازبکستان کے سرکاری مہمان محمود اف نے بھی دونوں ملکوں کے مشترکہ تاریخی و ثقافتی اقدار اور علاقائی و عالمی مسا‏ئل میں مشترکہ مواقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان کے صدر ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے خواہاں ہیں۔

ٹیگس