ایرانی سفارتکار کی گرفتاری ایران یورپ تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش، بہرام قاسمی
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک یورپی ملک میں ایرانی سفارت کار کی مداخلت کی بے بنیاد حکمت عملی، ایران یورپ تعلقات متاثر کرنے کے لئے ہے جبکہ یہ حکمت عملی اس حساس موقع پر اختیار کی گئی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کے روز کہا ہے کہ منافقین کا دہشت گرد گروہ، موجودہ صورت حال میں اپنے غیر انسانی و ایران مخالف مقاصد پر سیاسی حمایت کے حصول میں ناکامی کی تلافی کے لئے مختلف طرح کے حربے استعمال کر کے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ یورپ کو متاثر اور مغربی رائے عامہ میں ایران کا مقام و پوزیشن بگاڑنے کی ہرممکن کرشش کر رہا ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جیساکہ بارہا اعلان بھی کر چکا ہے دنیا کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی طرح کے تشدد و دہشت گردانہ اقدام کی خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو، مذمت کرتا ہے اور اسے مسترد کرتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ ایرانی حکام، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس سازش و ڈرامے کے حقیقی پہلوؤں کو آشکار کرنے کے لئے ضروری دستاویزات پیش کرتے ہوئے اس کیس میں تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
واضح رہے کہ تیس جون کو بیلجئم کے ایک ایرانی الاصل جوڑے کو اس الزام کے تحت کہ وہ فرانس میں گروہ منافقین کے اجتماع کو حملے کا نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا، گرفتار کر لیا گیا ساتھ ہی آسٹریا میں مقیم ایک ایرانی سفارتکار کو بھی کہ جس کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ بیلجیم کے اس ایرانی الاصل جوڑے کے ساتھ اس ایرانی سفارتکار کے رابطے رہے ہیں جرمن حکام نے گرفتار کر لیا اور اسی معاملے میں فرانس میں بھی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران دہشت گرد گروہ منافقین نے امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی بھرپور حمایت سے مختلف کارروائیاں انجام دے کر تقریبا سترہ ہزار ایرانی شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔