ایران میں داعش کے 8 دہشتگردوں کو پھانسی
اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ سال پارلیمنٹ اور بانی انقلاب اسلامی کے روضے پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گروہ داعش کے آٹھ آلہ کاروں کو پھانسی دی گئی.
دہشتگرد گروہ داعش کے ان 8 دہشتگردوں کا اسلامی اور ریاستی قوانین کے تحت ٹرائل کیا گیا جس کے بعد انھیں سزائے موت سنائی گئی.پھانسی ملنے والے دہشتگرد تہران کے حملوں میں ملوث دہشتگردوں کے براہ راست سہولت کار تھے جنہوں نے ان سفاکانہ کارروائیوں میں کئی افراد کو شہید اور زخمی کیاتھا.
گزشتہ سال جون کے مہینے میں تہران میں ہونے والے حملوں کے بعد دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی فوری طور پر سراغ لگانے کے بعد حساس اداروں نے انھیں گرفتار کیا جس کے بعد انھیں عدالت کے سپرد کردیا گیا.
واضح رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 7 جون 2017 کو پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر ایک ہی وقت دہشتگردانہ حملے کئے گئے تھے جن کے نتیجے میں 17 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے.