Aug ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • کیسپیئن سی کے اجلاس میں ایران کے صدرکی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی آج صبح قزاقستان پہنچے۔

قزاقستان کے مشرقی شہر اکتاؤ کے دورے سے قبل آج صبح صدرمملکت حسن روحانی نے کہا کہ صرف پانچ ساحلی ممالک کے درمیان اتفاق رائے کے ساتھ بحیرہ کیسپیئن کے حقوقی مسائل حل ہوسکتے ہیں.

اس موقع پرصدر روحانی نے کیسپیئن سی کے پانچویں اجلاس کی ضرورت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ساحلی ممالک کے لئے اس کی خصوصیات کو واضح کرنا اہم ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت اپنے ایک روزہ دورے میں کیسپیئن سی کے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ اپنے قازق ہم منصب اور دیگر ممالک کی اعلی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے.

بحیرہ کیسپیئن کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اس کے علاوہ 5 ملکوں کے سربراہوں کی جانب سے اہم دستاویز اور اﺳﭩﺮﭨﯿﺠﮏ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے.

 

ٹیگس