Aug ۳۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران میزائلی توانائی کی تقویت سے سر مو بھی پیچھے نہیں ہٹے گا

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کی میزائلی توانائی کی تقویت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دنیا والوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایران اپنی ریڈ لائن یعنی میزائلی توانائیوں کی تقویت سے سر مو بھی پیچھے نہیں ہٹے گا

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام  کی سرشت میں وعدہ خلافی ہے اور وہ ناقابل اعتماد ہیں کہا کہ ایران امریکی حکومت سے کسی بھی قیمت پر مذاکرات نہیں کرے گا - تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران اپنے پڑوسیوں کے ساتھ برادرانہ رویّے کے ساتھ پیش آتا ہے اور ایران اس وقت تک اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ برادرانہ طریقے سے پیش آتا رہے گا جب تک ہمارے ہمسایہ ممالک بھی ایران سے برادرانہ رویّہ رکھیں گے - انہوں نے بعض پارلیمانی  ارکان کے ذریعے صدر مملکت سے  سوال و جواب کے لئے ہونے والے پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس کے بارے میں بھی کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس دینی جمہوریت کا شاندار جلوہ تھا اور ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی ساری سازشیں اس اجلاس میں ناکام بنادی گئیں - تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے اقتصادی مسائل کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی مشکلات پر غلبہ پانے کا واحد راستہ استقامتی معیشت کی پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہے اور حکام کو چاہئے کہ وہ اس پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کےلئے اپنی پوری کوشش بروئے کار لائیں -

ٹیگس