اہواز حملے میں 3 شہید 20 زخمی
Sep ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
ایران کے صوبے خوزستان کے گورنر نے آج صبح اہواز میں مسلح افواج کی فوجی پریڈ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی تفصیلات بیان کیں۔
ایران کے صوبے خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی نے آج صبح اہواز میں مسلح افواج کی فوجی پریڈ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسلح دہشتگردوں نے فوجی وردی میں آکر اسٹیج کے پیچھے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے۔
فوجی پریڈ کے دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.تا حال کسی شخص یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.
خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران 2دہشتگرد ہلاک اور2 دہشتگرد گرفتار ہوئے جن میں سے ایک زخمی ہے۔