Nov ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • علاقائی تبدیلی اور ایران کی خارجہ پالیسی کے زیرعنواں چوتھی کانفرنس

بین الاقوامی نظام، علاقائی صورت حال اور ایران کی خارجہ پالیسی کے زیر عنواں چوتھی کانفرنس پیر کو تہران میں شروع ہو گئی جس میں ایرانی اور غیر ملکی ماہرین شریک ہیں۔

علمی و سائنسی ترقی، نئے مسائل، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کا جائزہ، خارجہ پالیسی کے بارے میں بین الاقوامی تعلقات میں نظریات کو ملکی سطح پر معتبر بنا کر ان نظریات پر عمل درآمد کی کوشش پر تبادلہ خیال، اس کانفرنس کے انعقاد کا ایک اہم ترین مقصد ہے-

ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکا کی علاقائی اور عالمی اسٹریٹیجی میں ایران کی پوزیشن، مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے مقابلے میں ایران کی اقتصادی سفارتکاری اور شام کے بحران میں علاقے کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے حزب اللہ کے اثرات کا جائزہ لینا وہ موضوعات ہیں کہ جن پر اس کانفرنس میں بحث ہو رہی ہے اور ان ہی موضوعات پر مقالے پیش کئے گئے ہیں-

یہ کانفرنس منگل تک جاری رہے گی-

ٹیگس