Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کو بڑی طاقتوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑا ہونا چاہئے، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خیطب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہو کر بڑی طاقتوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اور انھیں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے ان طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دینا چاہئے۔

انھوں نے تہران کی نماز جمعہ کے خطبے میں مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ و سنی مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنے مشترکہ اصولوں کی بنیاد پر دشمنان اسلام کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور متحد ہو کر امریکہ کے منھ پر زوردار طمانچہ رسید کریں۔
آیت اللہ خاتمی نے عوامی رضاکا فور بسیج کو دینی اقدار کے دفاع میں آمادگی کی ثقافت قرار دیا اور کہا کہ اس ثقافت نے عراق، لبنان اور شام میں بھی بخوبی جواب دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ خود دہشت گرد ملک ہے جس نے دہشت گردوں کی تربیت کی اور مختلف اسلامی ملکوں میں ان کو روانہ کیا اور ساتھ ہی وہ علاقے میں دہشت گردی کی ذمہ دار سعودی آل سعود حکومت کی حمایت کرتا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے یمن پر سعودی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ سعودی دہشت گردی پر امریکی حمایت کا خاتمہ کرنے کے لئے موثر اقدامات عمل لائے۔
انھوں نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت اور تحریک مزاحمت کے جواب کے بعد مقبوضہ فلسطین کی کابینہ کی بحرانی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی صیہونی حکومت کے مکمل زوال کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

ٹیگس