شہدا کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات ۔ تصاویر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i339133-شہدا_کے_اہل_خانہ_کی_رہبر_انقلاب_سے_ملاقات_تصاویر
ایران اسلامی کے دفاع اور اسکے امن و سلامتی کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے چھے شہداء کرام کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • شہدا کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات ۔ تصاویر

ایران اسلامی کے دفاع اور اسکے امن و سلامتی کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے چھے شہداء کرام کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

ایران اسلامی کے دفاع اور اس کے امن و سلامتی کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے چھے شہداء کرام کے اہل خانہ نے رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات کی جس میں رہبرانقلاب نے شہدا کے اہل خانہ کی قدردانی کرتے ہوئے ان کو نصیحت فرمائی کہ جس طرح آپ کے عزیزوں اور شہیدوں نے اپنے دین اور وطن کی خدمت کی ہے اسی طرح آپ بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں اور سماج میں زندہ دلی اور خدمت سے سرشار جذبے کے ساتھ حاضر ہوں۔

رہبرانقلاب نے شہدا کی جانفشانیوں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ یہ شہدا اپنی زندگی میں بھی ایک شہید کی مانند اپنے وطن کی خدمت میں مصروف رہے۔