Dec ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  •  امریکی حکام کے بیانات بے معنی ہیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات اور نئے معاہدے سے متعلق امریکی حکام کے بیانات بے معنی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی سلامتی وعدم پھیلاؤ کرسٹوفر فورڈ Christopher Ford کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور نئے معاہدے سے متعلق امریکی حکام کے بیانات بے معنی ہیں کیونکہ آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانے کی غلطی سے بچنا ہوگا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے بھی دوسرے امریکی حکام کی طرح اپنی خام خیالی کی بنا پر اظہار رائے کی ہے جبکہ اگر صرف ایک اور دفعہ اپنی باتوں پر فکر کریں تو ان کو اپنی بے بنیاد اور تضادات سے بھری باتوں کا پتا چلے گا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف وزری، امریکی شرانگیزی اور ہٹ دھرمی کی واضح مثال ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے ساتھ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کو پاوں تلے روند ڈالا ہے۔

ٹیگس