ایران دشمن کے مقابلے میں سربلند ہے:جنرل علی فدوی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i342110-ایران_دشمن_کے_مقابلے_میں_سربلند_ہے_جنرل_علی_فدوی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے گزشتہ 40 سال کے دوران ایران کے خلاف ہر قسم کا پروپیگنڈہ کیا لیکن اس کے باوجود ایران دشمن کے مقابلے میں سربلند ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  •  ایران دشمن کے مقابلے میں سربلند ہے:جنرل علی فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے گزشتہ 40 سال کے دوران ایران کے خلاف ہر قسم کا پروپیگنڈہ کیا لیکن اس کے باوجود ایران دشمن کے مقابلے میں سربلند ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر بریگیڈیر جنرل علی فدوی نے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے اعتراف کیا ہے کہ اپنےتمام وسائل اور پیشرفتہ ہتھیاروں کے باوجود اب تک وہ ایران کے خلاف اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

بریگیڈیر جنرل علی فدوی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ایران کے خلاف دشمنوں کی کارروائیاں جاری ہیں اور تاریخ میں اس قسم کی طویل دشمنی کی مثال نہیں ملتی لیکن اس کے باوجود ایران کے دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔