بندر امام خمینی میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i342962-بندر_امام_خمینی_میں_پولیس_کی_گاڑی_پر_حملہ_دو_اہلکار_شہید
ایران کے جنوبی شہر ماہشہر میں امام خمینی بندرگاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشتی گاڑی پر فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • بندر امام خمینی میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار شہید

ایران کے جنوبی شہر ماہشہر میں امام خمینی بندرگاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشتی گاڑی پر فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے ڈپٹی پولیس سربراہ علی قاسم پور نے بتایا کہ ماہشہر میں امام خمینی بندرگاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کی صبح پولیس کی گشتی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ گشت پر تھی۔

اس حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے - صوبہ خوزستان کے ڈپٹی پولیس سربراہ نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مشین گنوں سے پولیس کی گشتی گاڑی پر فائر کھول دیا۔

مذکورہ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات اور جزئیات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔