ایران علاقے کے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ ایران کے بعض پڑوسی ممالک نے غلط راہ کا انتخاب کر رکھا ہے ایران علاقے کے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
صدر مملکت نے اتوار کے روز جنوبی ایران میں واقع بندر لنگہ کے عوام سے اپنے خطاب میں خاش زاہدان روڈ پر جیش عدل سے موسوم جیش الظلم دہشت گرد گروہ کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ آلہ کار ایجنٹ، کہ جنھیں بیرونی ملکوں سے مالی مدد اور اسلحہ ملتا ہے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کو شہید کر سکیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ علاقے میں، جو بھی یہ سوچتے اور سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی، انھیں سیکورٹی فراہم کر سکتے ہیں، سخت مغالطے میں ہے اور انھیں چاہئے کہ علاقے میں مختلف اقوام و مذاہب اور قوموں کے درمیان اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کے لئے استکباری طاقتوں کے اقدامات سے ہوشیار رہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی، ایرانی قوم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایرانی عوام اپنے اتحاد و یکجہتی نیز استقامت و مزاحمت سے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔