شام کے مرکز میں دھماکہ/ مسجد امام علی (ع) کے اندر خودکش کارروائی
تہران (IRNA) شامی ذرائع نے وسطی صوبہ حمص کے مضافات میں واقع وادی الذہاب میں دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ خودکش حملہ مسجد امام علی (ع) کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہوا ہے ۔
سحرنیوز/عالم اسلام:المیادین ٹیلی ویژن نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دہشت گردانہ دھماکہ وادی الذہاب کے محلے میں امام علی (ع) مسجد کے اندر ہوا اور ابتدائی معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ خودکش حملہ تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کی عبوری حکومت کی سیکورٹی فورسز نے وادی الذہاب میں جائے وقوعہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور آنے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دھماکے میں ہونے والے مکمنہ جانی نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق خودکش حملے میں کم سے کم تین نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔