پی آئی اے کی فروخت پر جماعت اسلام کو اعتراض، حکومت پاکستان پر سخت تنقید
-
فائل فوٹو:
پاکستان میں جماعت اسلامی نے پی آئی اے کی فروخت پر سخت اعتراض کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ آپ نے کس قیمت پر قومی اثاثے کو بیچ دیا ۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن نے دس ارب روپے منافع کمایا ہے جبکہ چھوٹے طیارے کی قیمت کم از کم ستائیس ارب روپے ہے۔
انھوں نے کہا کہ آپ نے چھوٹے طیارے کی قیمت میں ایئر لائن بیچ دی ہے اور قومی خزانے میں بقول ان کے صرف چند ارب روپے آئے جوایک پرانے جہاز کی قیمت کے برابر بھی نہیں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے کہا کہ تین سو پینتس ارب روپے بھی بولی لگتی تو اسے نہیں بیچنا چاہیے تھاحافظ نعیم نے کہا کہ یہ سرکاری ادارے نہیں چلا سکتے تو کس بات کی گورننس کا دعویٰ کرتے ہیں۔