ایران نے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i345872-ایران_نے_اسلامی_تعاون_تنظیم_کا_ہنگامی_اجلاس_بلانے_کا_مطالبہ_کر_دیا
ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی مساجد پر حملوں اور مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے اس دلخراش واقعے پر سخت رد عمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران نے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی مساجد پر حملوں اور مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے اس دلخراش واقعے پر سخت رد عمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی مساجد اور فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کے پیش نظر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ سے2 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔