سعودی عرب،امارات اور اسرائیل اسلامی نظام کے خلاف سرگرم : جواد ظریف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i348169-سعودی_عرب_امارات_اور_اسرائیل_اسلامی_نظام_کے_خلاف_سرگرم_جواد_ظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے یقینی طور پر شکست سے دوچار ہوں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب،امارات اور اسرائیل اسلامی نظام کے خلاف سرگرم : جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے یقینی طور پر شکست سے دوچار ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےفاکس نیوز کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا  کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سیکورٹی کے مشیر، غاصب صہیونی حکومت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایرانی نظام کی تبدیلی کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ  نے کہا کہ جان بولٹن، نیتن یاہو، بن سلمان اور بن زائد ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں.

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے یقینی طور پر شکست سے دوچار ہوں گے۔