جاپان کے وزیراعظم کا دورہ ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i349959-جاپان_کے_وزیراعظم_کا_دورہ_ایران
جاپان کے وزیراعظم عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • جاپان کے وزیراعظم کا دورہ ایران

جاپان کے وزیراعظم عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔

جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے 12 سے 14 جون تک تہران کا دورہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم دورہ تہران کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

جاپان کے بعض ذرائع کے مطابق جاپان کے وزیراعظم ایران کے دورے کے دوران تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں بھی بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 1978 کے بعد جاپان کے کسی وزیراعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔