جاپانی وزیراعظم کا دورہ ایران خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے اہم
Jun ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
جاپانی وزیراعظم کا آئندہ دورہ ایران خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے تعمیری ثابت ہوگا۔
اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے NHK ٹی وی چینل کوانٹریو دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کے وزیراعظم کا آئندہ دورہ ایران خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے تعمیری ثابت ہوگا.
اعلی ایرانی سفارتکار اورایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی سید عباس عراقچی نے جاپانی وزیراعظم کے آئندہ دورہ ایران کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ جاپانی وزیراعظم شنزو ابے اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے جہاں رہبر انقلاب اسلامی سمیت اعلی ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق، جاپانی وزیراعظم 12 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے.
شنزو ابے کا آئندہ دورہ ایران، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کسی بھی جاپانی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا.